super action thriller movies
وزن کم کرنے کا آسان ترین نسخہ، چیونگ گم چبائیے
- Get link
- X
- Other Apps
آپ نے وزن کم کرنے کے بہت سے نسخے آزمائے ہوں گے اور بہت سے مشورے حاصل کیے ہوں گے لیکن جاپانی محققوں کا خیال ہے کہ 'وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔'
انھوں نے خبررساں ادار
جاپانی تحقیق کاروں نے ویانا میں موٹاپے پر منعقدہ یورپین کانگریس میں اپنی تحقیق کے بارے میں بتایا کہ چیونگ گم چبانے کے عمل نے ہر عمر اور مرد عورت دونوں اصناف کے افراد پر خاطر خواہ فرق پیدا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر 40 سال سے زیادہ عمر کے مردوں پر نظر آیا جن کی چال میں بھی اضافہ ہوا اور توانائی صرف کرنے میں بھی۔
محققوں نے بتایا: 'وزن کو موثر طور پر کنٹرول کرنے کے لیے چلنے اور چبانے کی ملی جلی ورزش اہم ہو سکتی ہے۔'
انھوں نے کہا کہ جاپان جیسے ممالک میں بطور خاص یہ زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہاں زیادہ تر لوگ س سے پہلے کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آرام کی حالت میں چیونگ گم کھانے سے حرکت قلب میں اضافہ ہوتا ہے اور توانائی صرف ہوتی ہے۔
دی جرنل آف فیزیکل سائنس نامی جریدے میں شائع اس تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہی پہلی بار چلتے ہوئے لوگوں پر چیونگ گم چبانے کی تحقیق کی ہے۔
اس تحقیق میں شامل 46 رضا کاروں نے 15-15 منٹ کی چہل قدمی کے دو ٹرائل دیے۔
پہلے میں انھوں نے دو چیونگ گم لیں جن میں تین کلو کیلوریز تھیں اور پھر انھوں نے چہل قدمی کی، جبکہ دوسرے میں انھوں نے اتنی ہی کیلوری کا ایک پاؤڈر پی لیا جس میں وہی تمام اجزا تھے جو چیونگ گم میں تھے۔
اور پھر انھوں نے آرام کی حالت اور چلنے کی حالت میں حرکت قلب کی شرح ماپی اور یہ کام انھوں نے تیز چلنے اور قدرتی چال دونوں صورتوں میں کیا۔ اس کا بھی خیال رکھا کہ دونوں میں قدموں کی تعداد یکساں ہو۔
محققوں نے بتایا کہ چیونگ گم چباتے ہوئے چلنے میں تمام طرح کے شرکا کے قلب کی حرکت کی شرح خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپا کسی وبا کی طرح پھیلتا جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے دل کی بیماری، فالج، ذیابیطس، اور بعض کینسر کے امکان بڑھ جاتے ہیں اور ایسے میں موثر پرہیز اور علاج کی ضرورت ہے۔پیدل چلنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment